Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوری ہونے والی گاڑی کی رپورٹ کےلیے آن لائن سروس کا آغاز

غیرملکیوں کو فیملی کے افراد کی ڈیجیٹل آئی ڈی کی سہولت بھی دی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی سرپرستی میں سعودی محکمہ امن عامہ نے ابشر فورم کے دوران چوری شدہ گاڑی کی اطلاع دینے کےلیے آن لائن سروس کا آغاز کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ای سروس کے ذریعے شہری اور مقیم غیر ملکی پولیس سٹیشن جائے بغیرچوری ہونے والی گاڑی کی اطلاع دے سکیں گے۔
چوری ہونے والی گاڑی کی آن لائن رپورٹ  کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا گیا کہ ابشر پلیٹ فارم پر لاگ ان کرنے کے بعد خدمات کے خانے کا انتخاب کریں پھر چوری کی اطلاع دینے والی گاڑی کے ماڈل کو منتخب کریں پھر رپورٹ کے لیے سروس کا انتخاب کیا جائے۔
یاد رہے کہ ابشر پر نئی الیکٹرانک سہولتوں اور انشیٹوز کا افتتاح کیا گیا ہے۔  
مقیم غیرملکیوں کو اپنی فیملی کے افراد کی ڈیجیٹل آئی ڈی کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ نے 350 سے زیادہ الیکٹرانک سہولتیں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو فراہم  کی ہیں جن سے 26 ملین سے زیادہ افراد کو فائدہ ہو رہا ہے۔ 
 محکمہ پاسپورٹ کے مطابق ’جو سعودی شہری یا مقیم غیرملکی کنگ فہد پل کے راستے بحرین جانا چاہتے ہوں وہ روانگی سے قبل آن لائن بکنگ ابشر سفر کے ذریعے کرسکتے ہیں۔‘  

شیئر: