ریاض میں شو روم سے زیورات چوری کرنے والا گروہ گرفتار
ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے سونے کے زیورات چوری کرنے والے 5 رکنی گروہ کو گرفتارکیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ’ ملزمان میں سے تین کا تعلق سعودی عرب اور دو کا یمن سے ہے‘۔
یمنی شہری قانون محنت کی خلاف ورزی کے بھی مرتکب پائے گئے ہیں۔ ملزمان نے ایک شو روم سے سونے کے زیورات چوری کیے تھے۔ مسروقہ زیورات کا ایک حصہ برآمد کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ’ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔