سعودی عرب میں مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف کے محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ’ پیر 2 جنوری کو تمام سکول بند رہیں گے اور آن لائن تدریس ہوگی‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے بیان میں کہا کہ ’موسمیات کے قومی مرکز کی پیر کو خراب موسم کی رپورٹ کی بنیاد پر آن لائن تعلیم کا فیصلہ کیا ہے‘۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ’ پیر کو مکہ، الجموم، الکامل اور بحرۃ میں ’مدرستی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن تدریس ہوگی۔‘
محکمہ تعلیم جدہ کے مطابق پیر کو جدہ ، رابغ اور خلیص میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، آن لائن تدریس ہوگی۔