بالی وُڈ کے سپرسٹار اجے دیوگن نے اپنی مشہور فلم فرنچائز ’سنگھم‘ کی تیسری فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
اجے دیوگن سنگھم فرنچائز کے ڈائریکٹر روہت شیٹھی کے ساتھ مل کر ’سنگھم اگین‘ بنائیں گے۔
’سنگھم اگین‘ بنانے کا اعلان اجے دیوگن نے پیر کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔
مزید پڑھیں
-
بالی وُڈ کی وہ اداکارائیں جو چائے کی بے حد شوقین ہیںNode ID: 728876
اجے دیوگن اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ’روہت شیٹھی سے ’سنگھم اگین‘ کی کہانی سن کر نئے سال کا آغاز اچھا ہوگیا ہے، جو سکرپٹ میں نے سنا ہے وہ آگ ہے، خدا نے چاہا تو یہ ہماری 11 ویں بلاک بسٹر فلم ہوگی۔‘
سنہ 2011 میں سنگھم فرنچائز کی پہلی سپرہٹ فلم ’سنگھم‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے۔
اس فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ جنوبی انڈیا کی اداکارہ کاجل اگروال نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، تاہم فلم میں پراکاش راج کی بطور وِلن (جے کانت شکرے) اداکاری کو بہت سراہا گیا تھا۔
اس کے بعد 2014 میں سنگھم کی سیکوئل فلم ’سنگھم ریٹرنز‘ ریلیز ہوئی تھی جو کہ سپرہٹ فلم تھی۔
اس فلم میں کاجل اگروال کی جگہ کرینہ کپور خان نے اجے دیوگن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
Made a good start to the New Year with #RohitShetty’s narration of Singham Again. The script I heard is
God willing this will be our 11th blockbuster pic.twitter.com/hyUvhGelnY
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) January 2, 2023