Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وُڈ کی وہ اداکارائیں جو چائے کی بے حد شوقین ہیں

انوشکا شرما بھی چائے پینے کے معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں۔ (فائل فوٹو: انوشکا شرما انسٹاگرام)
چائے بلاشبہ برصغیر کا مقبول ترین مشروب ہے جسے عام عوام سے لے کر مشہور شخصیات تک پینا پسند کرتی ہیں۔
اسی سلسلے میں انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی نے چائے کی بے حد شوقین بالی وُڈ اداکاراؤں کی فہرست جاری کی ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ بالی وُڈ نگری میں چائے کس کس کو پسند ہے۔
چائے کے شوقین افراد جہاں بھی جائیں انہیں چائے کی تلاش رہتی ہے۔ ان شوقین افراد میں  بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی شامل ہیں۔
پرینیتی چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک مرتبہ لندن سے سٹوری اپلوڈ کی جس میں انہوں نے چائے کا کپ ہاتھ میں پکڑا ہوا تھا۔
پرینیتی چوپڑا نے لکھا کہ ’سب سے اچھے لوگ اور سب سے میٹھی چائے۔‘
کرینہ کپور خان بھی اُن بالی وُڈ سلیبریٹیز میں شامل ہیں جنہیں چائے بے حد پسند ہے۔
کرینہ کپور نے ایک مرتبہ انسٹاگرام پر چائے اور اس کے ساتھ چکلی نامی ایک ڈِش کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’اتوار کی شام کی چائے اور چکلی۔‘
بالی وُڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی بھی اکثر چائے سے لطف اندوز ہوتی رہتی ہیں۔
چائے کے ساتھ بسکٹ کھانا ایک عام روایت ہے اور اسی روایت کو کیارا ایڈوانی نے انسٹاگرام پر پُورا کیا۔
کیارا ایڈوانی کی جانب سے سٹوری شیئر کی گئی جس میں وہ چائے کی پیالی میں بسکٹ ڈبو کر کھا رہی ہیں۔

میرا کپور نے برج خلیفہ میں ہائی ٹی کرتے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’برج خلیفہ پر دوپہر کی چائے‘ (فائل فوٹو: میرا کپور انسٹاگرام)

بالی وُڈ سپر سٹار شاہد کپور کی اہلیہ اور یوٹیوبر میرا کپور گھر کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک میں بھی چائے پینے کی شوقین ہیں۔
میرا کپور نے ایک مرتبہ دبئی کے برج خلیفہ میں ہائی ٹی کرتے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’برج خلیفہ پر دوپہر کی چائے۔‘
انوشکا شرما کا شمار بالی وُڈ کے ان سپر سٹارز میں ہوتا ہے جو انسٹاگرام پر اپنی روزمرہ کی تفصیلات کو شیئر کرتے رہتے ہیں۔
انوشکا شرما بھی چائے پینے کے معاملے میں کسی سے بھی پیچھے نہیں ہیں۔
ایک مرتبہ کولکتہ میں انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر لگائیں جس میں انہیں چائے کے ساتھ سموسہ کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انوشکا شرما نے لکھا کہ ’بلونت سنگھ کی چائے اور سموسے۔‘

شیئر: