گھریلو عملے کا اقامہ سسٹم سے کیسے خارج کرایا جائے؟
ویزے کی معیاد ختم ہونے کے چھ ماہ بعد اقامہ کمپیوٹر سے خودبخود ختم ہوجاتا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے گھریلو عملے کا اقامہ سسٹم سے خارج کرنے اور تاریخ کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
الاخباریہ چینل کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میںک ہا کہ ایگزٹ ری انٹری (خروج و عودہ) ویزے کی معیاد ختم ہونے کے چھ ماہ بعد گھریلو عملے کا اقامہ کمپیوٹر سے خودبخود ختم ہوجاتا ہے۔
سسٹم میں ’خرج ولم یعد‘ (باہر چلا گیا اور واپس نہیں آیا) کا جملہ ڈال دیا جاتا ہے۔ اس بنیاد پر کمپیوٹر سے اس کا اقامہ ریکارڈ ختم ہوجاتا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے مزید کہا کہ خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) ویزے کی میعاد ختم ہونے کے 30 روز بعد ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے ’تواصل‘ سروس کی مدد سے بھی گھریلو عملے کا اقامہ ریکارڈ کمپیوٹر سے ختم کیا جاسکتا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے اس سے قبل بتایا تھا کہ ’اگر گھریلو ملازمین میں سے کوئی ایک خروج و وعودہ ویزے پر مملکت سے باہرجائے اور اس کے ویزے کی آخری میعاد پر چھ ماہ گزر چکے ہوں تو ایسی صورت میں اس کی جگہ آن لائن دوسرا ویزا نکلوایا جاسکتا ہے۔‘