Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملٹی پل وزٹ ویزے میں توسیع کیسے؟ محکمہ پاسپورٹ کی وضاحت

فیملی وزٹ ویزے کی مجموعی مدت 180 دن سے زیادہ نہ ہورہی ہو(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ملٹی پل وزٹ ویزے میں ابشر کے ذریعے آن لائن غیر مشروط توسیع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ’ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ اطلاع درست نہیں کہ ملٹی پل ویزے میں اس کے ختم ہونے سے سات روز قبل ابشر کے ذریعے آن لائن توسیع کی جاسکتی ہے۔ توسیع کے لیے مملکت سے روانگی کی پابندی ضروری نہیں۔‘
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’ملٹی پل فیملی ویزے میں توسیع کے حوالے سے ویزا ختم ہونے سے قبل روانگی اور میعاد وغیرہ کے حوالے سے مقررہ ضوابط کی پابندی کی جائے۔ ویزا ختم ہونے کے تین روز تک توسیع نہ کرانے کی صورت میں تاخیر کا جرمانہ ہوگا۔‘
محکمہ پاسپورٹ کے مطابق’ اگر فیملی وزٹ ویزا سنگل انٹری ہے تو ایسی صورت میں ابشر پر اکاؤنٹ کے ذریعے ویزے کی معیاد ختم ہونے سے سات روز قبل توسیع کرائی جا سکتی ہے بشرطیکہ مطلوبہ مدت کے حوالے سے وزیٹر کی میڈیکل انشورنس کرائی گئی ہو۔  یہ بھی شرط ہے کہ فیملی وزٹ ویزے کی مجموعی مدت 180 دن سے زیادہ نہ ہورہی ہو‘۔  

شیئر: