Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کنگ عبداللہ انڈر پاس کھول دیا گیا 

بارش کے باعث انڈرپاس احتیاطی تدبیر کے طور پر بند کیا گیا تھا( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ گورنریٹ نے کہا ہے کہ’ پیر کو جدہ میں مدینہ روڈ پر کنگ عبداللہ انڈر پاس ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا‘۔
بارش کے دوران پانی کا لیول بڑھ جانے پر انڈرپاس احتیاطی تدبیر کے طور پر بند کیا گیا تھا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل مکہ میں قدرتی آفات اور بحرانوں سے نمٹنے والے مرکز نے کہا تھا کہ ’فلسطین سٹریٹ پرامیرماجد انڈر پاس کو بھی ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے‘۔ 
یاد رہے کہ اتوار کو بارش کے باعث جدہ میں فلسطین سٹریٹ پر امیر ماجد انڈر پاس، کنگ فہد روڈ پر کنگ عبداللہ  انڈر پاس اور مدینہ روڈ پر کنگ عبداللہ  انڈر پاس بند کیے گئے تھے۔ 

شیئر: