Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام آنے والے زائرین میں قرآن مجید کے نسخے تقسیم

قرآن مجید کے نسخے تقسیم کرنے کے لیے تین کاؤنٹر کھولے گئے ہیں( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کے مشرقی صحن میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے ایک کاؤنٹر قائم کیا ہے جہاں زائرین کو قرآن پاک کے نسخے ہدیہ کیے جا رہے ہیں۔
الاقتصادیہ کے مطابق عمرہ اور زیارت کے لیے مسجد الحرام آنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ قرآن پاک کے نسخے تقسیم کرنے کے لیے تین کاؤنٹر کھولے گئے ہیں۔ 

750 کارٹن کاؤنٹرز کے ذمہ داران کے حوالے کیے جارہے ہیں (فوٹو الاقتصادیہ)

مسجد الحرام کے اندر روزانہ قرآن پاک کے 2500 نسخے زائرین کو دیے جارہے ہیں۔
علاوہ ازیں 750 کارٹن کاؤنٹرز کے ذمہ داران کے حوالے کیے جارہے ہیں تاکہ ہر ماہ قرآن پاک کے 75 ہزار نسخے زائرین میں تقسیم کیے جاسکیں۔ نابینا افراد کو بریل میں قرآن پاک کے 30 نسخے دیے گئے۔ 

شیئر: