Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض، مدینہ اور دیگر شہروں میں منگل کو تعلیمی ادارے بند

بارش کے باعث ’مدرستی پلیٹ فارم‘ کے ذریعے آن لائن تدریس ہوگی( فوٹو اخبار 24)
سعودی دارلحکومت ریاضِ، مدینہ منورہ ، ینبع، المھد، الحناکیہ، بدر اور خیبر میں بھی منگل 3 جنوری کو سکول بند رہیں گے۔ طیبہ یونیورسٹی اور اس کی تمام شاخیں بھی بند  رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آن لائن تدریس ہو گی۔
ریاض محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ’ منگل  کو تمام سکول بند رکھنے کا فیصلہ طلبہ ، اساتذہ اور انتظامی عملے کی صحت و سلامتی کی خاطر کیا گیا ہے۔’مدرستی پلیٹ فارم‘ کے ذریعے آن لائن تدریس ہوگی‘۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ’موسمیات کے قومی مرکز سے رپورٹ کے مطابق منگل کو ریاض میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے‘۔
مدینہ منورہ محکمہ تعلیم نے بھی بیان میں کہا کہ’ منگل کو سکول بند رہیں گے اورآن لائن تدریس ہوگی‘۔ 
ینبع محکمہ تعلیم کے مطابق کمشنری کے تمام سکول بند رہیں گے اورمدرستی پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن تعلیم ہوگی۔
طیبہ یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ ’منگل کو مدینہ منورہ کے یونیورسٹی کیمپس نیز ینبع، المھد، الحناکیہ، بدر اور خیبر کی یونیورسٹی شاخوں میں تعلیم آن لائن ہوگی‘۔ 
امیرہ نورہ یونیورسٹی امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی، کنگ سعود یونیورسٹی اور کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں بھی آن لائن تدریس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شیئر: