سعودی عرب میں مکہ، مدینہ، جدہ اور دیگر شہروں میں اتوار کی شام سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں۔ ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔
موسمیات کے قومی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ جدہ، رابغ اور الکامل میں شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کا سلسلہ پیر کی سہ پہر تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
-
مکہ ریجن سمیت مملکت کے کئی علاقے اتوار سے بارش کی زد میںNode ID: 730466
-
جدہ میں چار انڈر پاس بارش کے باعث عارضی طور پر بندNode ID: 730651
عکاظ اخبار کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ مکہ مکرمہ، جدہ، الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ، اضم، میسان، طائف، الکامل، رابغ، خلیص، عسفان، الجموم، بحرہ، اللیث اور الشعیبہ میں موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ موسلا دھار بارش کا سلسلہ مدینہ منورہ، ریجن اور اسکی کمشنریوں تک پھیل جائے گا۔ ریاض، حائل، القصیم، الشرقیہ، حدود شمالیہ اور شمال مشرقی علاقے بھی بارش کی زد میں آئیں گے۔ الجوف میں بھی بارش ہوگی۔
سعودی عرب کے شمالی علاقوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ پیرکی صبح دھند چھائی رہے گی۔
علاوہ ازیں حدود شمالیہ ریجن میں اتوار کو دھند کے باعث حد نظر محدود اور درجہ حرارت کم ہوگیا۔
فيديو | مشاهد من أمطار جدة الغزيرة #أمطار_جدة#الإخبارية pic.twitter.com/ZrYd2VCBU0
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) January 1, 2023