Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’موسیقار بننا چاہتی ہوں‘، بصارت سے محروم سعودی بچی کا خواب

بصارت سے محرومی کو اپنے شوق کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا۔  (فوٹو العربیہ)
بصارت سے محروم سعودی بچی ریتاج محمد الزھرانی نے موسیقی کے فن میں مہارت حاصل کر لی۔
العربیہ نیٹ سے  گفتگو کرتے ہوئے 14 سالہ ریتاج محمد الزھرانی نے بتایا کہ وہ پیدائشی نابینا ہے۔ ’بچپن سے اپنے شوق پورے کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتی رہی ہوں۔ کبھی بصارت سے  محرومی کو اپنے شوق کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا۔‘

موسیقی کے علاوہ پینٹنگ، اشعار پڑھنے کا بھی شوق ہے (فوٹو العربیہ)

سعودی لڑکی کا کہنا ہے کہ بچپن سے موسیقی کے متعدد آلات پسند ہیں۔ اپنے اس شوق پر چار برس سے خصوصی توجہ دی ہے۔ اب وہ خلیج کے ممالک ہوں یا دیگر عرب ممالک نیز بیرونی دنیا کے تمام گانوں کی موسیقی میں کمال حاصل کر چکی ہیں۔ 
ریتاج نے بتایا کہ موسیقی سے شغف کی شروعات چھوٹے آلات سے کی۔ رفتہ رفتہ یوٹیوب کی مدد سے موسیقی کے فن میں مہارت حاصل کر لی۔
’گھر والوں نے اس حوالے سے حوصلہ افزائی کی۔ موسیقی کی زبان سمجھنے میں مشکل آتی تھی کیونکہ اس کا تعلق سماعت پر بھی ہے اور خواندگی پر بھی۔ میں سن سکتی تھی لیکن پڑھنے کا معاملہ ٹیڑھا تھا۔ اب میں نے یہ مشکل بھی حل کر لی ہے۔‘
ریتاج محمد الزھرانی نے بتایا کہ موسیقی کے علاوہ پینٹنگ، اشعار پڑھنے کا بھی شوق ہے۔ میرا خواب ہے کہ مستقبل میں عالمی سطح کی موسیقار بنوں اور سب میری تخلیق کی ہوئی دھنیں سنیں اور دیکھیں۔ 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: