انڈین پولیس اہلکار نے مسافر کو ٹرین کے نیچے کچلے جانے سے بچا لیا
انڈین پولیس اہلکار نے مسافر کو ٹرین کے نیچے کچلے جانے سے بچا لیا
جمعرات 5 جنوری 2023 15:41
Author(s):
سوشل ڈیسک
انڈین ریاست بہار کے ضلع پُرنیا میں ایک شخص چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کے دوران پھسل گیا۔ لیکن اس سے پہلے کہ وہ ٹرین کے نیچے آکر کچلا جاتا وہاں قریب ہی کھڑے ایک پولیس اہلکار نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پھسل جانے والے شخص کو موت سے بچا لیا۔