سعودی سیامی بچوں کا آپریشن کامیاب
جمعرات 5 جنوری 2023 21:42
بچوں کی علیحدگی کا آپریشن 7 مراحل میں مکمل ہوا (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی سیامی بچوں کی علیحدگی کا سات گھنٹے طویل آپریشن کامیاب ہوگیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر جمعرات کو ریاض میں 28 ماہرین پر مشتمل ٹیم نے 7 مراحل میں آپریشن کیا گیا۔
آپریشن ٹیم کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی ہدایت پر آپریشن کیا گیا۔
مملکت میں سیامی بچوں کی علیحدگی سعودی پروگرام کا 53 واں آپریشن تھا۔
الربیعہ نے مزید کہا گیا کہ 32 برس کے دوران 23 برادر اور دوست ممالک کے 127 سیامی بچوں اور بچیوں کے آپریشن کامیابی سے انجام دیے گئے۔ مملکت نے اس حوالے سے انسانیت نواز دنیا میں اپنا امتیازی مقام بنالیا ہے۔