طریف میں درجہ حرارت صفرہوگیا
جمعرات 5 جنوری 2023 19:44
القریات میں درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کی توقع کے عین مطابق جمعرات کو پورے ملک میں درجہ حرارت کم ہوگیا۔ سب سے کم طریف میں رہا جہاں درجہ حرارت صفر ہوگیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ جازان میں ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیات کے قومی مرکز کی رپورٹ کے مطابق نجران میں 28، قنفذہ اور وادی الدواسر میں 26، جدہ، بیشہ اور ینبع میں 24، الوجہ میں 23، مکہ مکرمہ میں 22، دمام، الخرج اور الاحسا میں 20 سینٹی گریڈ رہا۔
موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ القریات میں درجہ حرارت 2، عرعر اور سکاکا میں 4، حائل میں 5، تبوک 6، رفحا 7، حفر الباطن میں 8، بریدہ، الباحہ، المجمعہ میں 9، الدوادمی، بیشہ اور العلا میں 10 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں