مختلف وارداتوں میں ملوث تین شہری گرفتار
ملزمان چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
الجوف ریجن کی پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث تین رکنی گروہ کوگرفتارکرلیا۔
عاجل نیوز کے مطابق ملزمان سعودی شہری ہیں جو چوری کی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزمان نے سکاکا شہر میں چوری کی متعدد وارداتیں کی تھیں۔
ملزمان کے قبضے سے چرس کے پیکٹ بھی برآمد ہوئے۔
پولیس نے ابتدائی تفتیشی رپورٹ درج کرکے تینوں کو پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جہاں ان سے مزید تحقیقات کے بعد کیس کرمنل کورٹ کو بھیجا جائے گا۔