مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازکے گلے کا آپریشن سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں کیا گیا ہے۔
وفاقی وزہر اطلاعات مریم اورنگزیب نے جمعے کو ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’الحمدللہ، مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز شریف جنیوا میں گلے کے آپریشن کے بعد خیریت سے ہیں۔‘
’آپریشن تین گھنٹے تک جاری رہا۔ مریم نواز نے دعا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
انتخابات میں تاخیر کی مخالفت کریں گے: بلاول بھٹوNode ID: 731856
خیال رہے کہ چار جنوری کو مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز لندن سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا روانہ ہوگئے تھے۔
مریم نواز کی لندن روانگی
مریم نواز گذشتہ سال 6 اکتوبر کو چار برس بعد پاکستان سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن پہنچی تھیں۔
اکتوبر کے اوائل میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں قائم فل بینچ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قبول کی تھی۔‘
’عدالت نے مریم نواز کی درخواست منظور کرکے ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔‘
الحمداللہ، مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف جینیوا میں گلے کےآپریشن کے بعد خیریت سے ہیں الحمدللّٰہ ۔ آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا۔ مریم نواز نے دعا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیاہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 6, 2023