لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ ملائم سنگھ یادونے کہا ہے کہ حالیہ ریاستی انتخابات میں کانگریس سے اتحاد اکھلیش یادوکی غلطی تھی ۔انہوں نے انتخابات میں پارٹی کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار کانگریس کو قراردیا ۔ انہوں نے کہا کہ اکھلیش کو کانگریس سے اتحاد نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن اس نے بات نہیں مانی۔ ملائم سنگھ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی اپنی شکست کی ذمہ دار خود ہے ریاستی عوام نہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے میرے سیاسی کیریئر میں روڑے اٹکانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جبکہ میرے خلاف مقدمات بھی درج کرائے لیکن اس کے باوجود اکھلیش نے کانگریس سے اتحاد کیا۔ ایک سوال پر ملائم سنگھ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔اختلافات جلد طے ہوجائیں گے۔