Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نہرِ سوئز میں پھنسے مال بردار بحری جہاز کو تین کشتیوں کی مدد سے نکال لیا گیا

مال بردار بحری جہاز یوکرین کے چورنومارسک بندرگاہ سے 25 دسمبر کو روانہ ہوا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
مصر سے گزرنے والی دنیا کی اہم آبی گزرگاہ نہرِ سوئز میں پھنسے ایک مال بردار بحری جہاز کو نکال لیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کینال سروسز فرم لیتھ ایجنسیز نے پیر کو کہا ہے کہ بحری جہاز ایم وی گلوری نہرِ سوئز کے قریب صوبہ اسماعیلیہ کے شہر قنطرہ پھنس گیا تھا۔
لیتھ ایجنسیز نے کہا ہے کہ تین کشتیوں کی مدد سے بحری جہاز کو نکال لیا گیا ہے۔ حکام کے پاس کوئی تفصیل نہیں کہ بحری جہاز کیسے پھنس گیا تھا۔
اتوار کو شمالی صوبوں سمیت مصر کے مختلف حصوں میں موسم خراب تھا۔
استنبول میں جوائنٹ کوآرڈینینش سینٹر (جے سی سی) جو یوکرین سے اجناس کی ایکسپورٹ کی نگرانی کرتا ہے، نے کہا ہے کہ یہ بحری جہاز یوکرین کے چورنومارسک بندرگاہ سے 25 دسمبر کو روانہ ہوا تھا جو چین کی جانب رواں تھا۔ یہ  65 ہزار 970 میٹرک ٹن مکئی سے لدا ہوا تھا۔
جے سی سی میں اقوام متحدہ، ترکی، یوکرین اور روس شامل ہیں۔
جے سی سی کا کہنا ہے کہ تین دسمبر کو استنبول میں جائزہ لینے بعد اس بحری جہاز کو سفر کی اجازت دی گئی تھی۔
نہرِ سوئز دنیا کی مصروف ترین بحری گزرگاہوں میں سے ایک ہے اور یورپ اور ایشیا کے درمیان سب سے کم فاصلے والا راستہ ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں