Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جموں: پولیس پوسٹ پر حملہ،2زخمی

جموں۔۔۔۔۔جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈا میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 2اسپیشل پولیس آفیسر زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پیر کو 2نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا اور 2افسران کو زخمی کردیا،دونوں سوئے ہوئے تھے۔ حملہ آوروں کی تعداد کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

شیئر: