Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’لیبر مارکیٹ کو پرکشش بنانے میں نیشنل کونسل کا اہم کردار‘

نیشنل کونسل قومی معیشت کے فروغ میں بھی حصہ لے رہی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئراحمد الراجحی نے  پیشہ ورنہ صحت و سلامتی کی نیشنل کونسل کے پہلے اجلاس کا آن لائن افتتاح کیا ہے۔
واضح رہے کہ انجینیئر الراجحی پیشہ ورنہ صحت و سلامتی کی نیشنل کونسل کے سربراہ بھی ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے ے مطابق وزیر افرادی قوت انجینیئراحمد الراجحی نے کہا کہ ’ نیشنل کونسل، لیبر مارکیٹ کی استعداد بہتر بنانے اور لیبرمارکیٹ کو پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ یہ قومی معیشت کے فروغ میں بھی حصہ لے رہی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’وزرا اور اعلی عہدیداروں کی قومی ذمے داری ہے کہ وہ پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کی نیشنل کونسل میں اپنے اداروں کی بھرپور نمائندگی کریں‘۔
 یاد رہے کہ پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کی نیشنل کونسل قومی سٹراٹیجک پروگرام کا اہم نتیجہ ہے۔  

شیئر: