Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبر مارکیٹ کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور

سعودی وزیر نے پیرس میں منعقدہ وزارتی اجلاس میں شرکت کی ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے وزیر برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی احمد الراجحی نے پیرس کے دورے کے دوران آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (او ای سی ڈی)  کے سیکرٹری جنرل میتھیاس کورمن سے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر نے اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم ورکنگ اینڈ ایمپلائمنٹ گروپ کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی جو فرانس کے دارالحکومت میں منعقد ہوا۔
احمد الراجحی نے لیبر مارکیٹ کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کوششوں کو تیز کرنے اور ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے ان بین الاقوامی فورمز کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ مملکت میں لیبرمارکیٹ نے حال ہی میں وژن 2030 کے اصلاحاتی منصوبوں کے مطابق ایک بڑی تبدیلی کو دیکھا ہے جس کا مقصد زیادہ خوشحال، ترقی پذیر اور متحرک وطن کی تعمیر ہے۔
سعودی وزیر نے کہا کہ تنظیم کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہم آہنگی پالیسیوں اور متعلقہ اعداد وشمارکو تیار کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔
اقتصادی تعاون اورترقی کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل میتھیاس کورمن نے وزارتی اجلاس میں سعودی عرب کی شرکت پر احمد الراجحی کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے تعاون کے شعبوں کو فعال کرنے کے لیے وزارت میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ براہ راست ہم آہنگی پر زوردیا۔
تنظیم کے وزارتی اجلاسوں میں مملکت کی شرکت برطانوی حکومت اور اوای سی ڈی کی دعوت کے جواب میں ہوئی۔
سعودی عرب کے وزیر برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی احمد الراجحی نے سات جون کو مرکزی سیشن میں شرکت کی تھی۔

شیئر: