Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے پاکستان میں کارروائی کی دھمکی دیدی

تہران... ایران نے دھمکی دی ہے کہ دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے ایرانی فوج انہیں نشانہ بنائے گی۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق چیف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرے اگر حملے جاری رہے تو دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا جائے گا اور انہیں تباہ کردیا جائے گا۔ چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔میجر جنرل محمد باقری نے الزام لگایا کہ جیش العدل سرحدپار ایرانی فوجیوں پر حملوں اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں میں ملوث ہے۔ اس تنظیم کے ٹھکانے پاکستانی حدود کے اندر واقع ہیں جہاں سے یہ اپنی دور مار بندوقوں کے ذریعے ایرانی فوجیوں کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔ پاکستان نے اپنی حدود میں موجود دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا۔ ان کے ٹھکانے خود تباہ نہیں کئے اور پاک، ایران سرحد پر نگرانی موثر نہ بنائی تو ایران ہر اس جگہ حملہ کرنے کا حق رکھتا ہے جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہوں۔

 

شیئر: