سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو ایرانی ہم منصب عباس عراقچی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی صوورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
یادر ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فلسطینی گروپ پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے اسرائیل نے غزہ میں فوجی آپریشن مزید تیز کر دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں اسرائیل کے تازہ حملوں کو بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
وزارت خارجہ کا کہنا تھا ’سعودی عرب نے اس بات پر زور دیاہے کہ اسرائیلی قتل و غارت، تشدد اور تباہی کو فوری طور پر روکا جائے اور فلسطینی شہریوں کو اسرائیلی جنگی مشین کے ظلم سے محفوظ رکھا جائے‘۔
’ عالمی برادری اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے، فوری مداخلت کرے تاکہ ان جرائم کو روکا جا سکے اور فلسطینی عوام کو درپیش شدید انسانی تکالیف کا خاتمہ کیا جا سکے‘۔