Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردو گلبن جدہ کا انتظامی اجلاس

 اردو گلبن 11برس سے اردو زبان وادب اور شعراءو ادبا ءکی خدمت و پذیرائی کرتی آرہی ہے
جدہ ( امین انصاری ) اردوگلبن کا اہم انتظامی اجلاس مہتاب قدر کے مکان پرمنعقد ہوا ۔ اردو گلبن نے تنظیم کی تشکیل نو کرتے ہوئے تنظیمی ذمہ داریوں کےلئے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا ۔اراکین کی متفقہ رائے سے جنرل سیکریٹری کے اہم عہدے پر اسلم افغانی کو نامزدکیا گیا جبکہ فاروق احمد کو آرگنائزنگ سیکریٹری اور فیصل طفیل کو فنانس سیکریٹری کے عہدوں کیلئے منتخب کیا گیا ۔اجلاس میں متفقہ طور پرمہتاب قدر کو صدر، ناصر برنی و بدر الدین کامل کو نائب صدر کے عہدے پر حسب معمول برقرار رکھا گیا ۔ صدر اردوگلبن جدہ نے اس موقع پر تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اردو گلبن جدہ میں گزشتہ 11برس سے اردو زبان وادب اور شعراء و ادبا ءکی خدمت کے علاوہ آنے اور جانے والے مہمانوں کی پذیرائی کرتی آرہی ہے۔ہماری خواہش ہے کہ اردو ہمیشہ زندہ و پائندہ رہے ۔ نو منتخب جنرل سیکریٹری اسلم افغانی نے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اردو ہماری مادری زبان ہے اس کی حفاظت ہم سب کا ذمہ ہے ۔ اردو گلبن زبان اردو کے فروغ کیلئے جس نہج پر کام کررہی ہے ہم اس میں مزید بہتری لاتے ہوئے اردو ادب کو نسل نو تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اردو میں اسلامی علوم کا قیمتی سرمایہ موجود ہے ۔ اسے عام کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ فاروق احمد آرگنائزنگ سیکریٹری اور فیصل طفیل فنانس سیکریٹری نے بھی اپنے انتخاب پر اردو گلبن کا شکریہ ادا کیااور اردو زبان کے فروغ کیلئے ہرممکن خدمات کا عہد کیا ۔نائب صدر ناصر برنی و بدرالدین کامل نے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جدہ کے خوبصورت لہجے کے ہر دلعزیز شاعر انورانصاری کی مستقل وطن واپسی کے موقع پر اردوگلبن 25 مئی کو الوداعی تقریب کا انعقاد عمل میں لائے گی ۔ اجلاس میں آئندہ دسمبر میںمنعقد کئے جانے والے سالانہ ادبی ایوارڈ پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
 

شیئر: