Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج سے سنیچر تک مختلف شہروں میں بارش کا امکان

آئندہ ہفتے کے وسط میں بارش کی شدت میں اضافہ ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے کہا ہے کہ آج جمعرات سے سنیچر تک سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارشیشں ہوں گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عبدالعزیز الحصینی کا کہنا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، ریاض، مشرقی ریجن، باحہ، عسیر، الجوف اور شمالی حدود ریجن کے علاوہ تبوک میں کہیں کہیں درمیانے درجے کی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔‘
دوسری طرف یہی بات طقس العرب کے ماہرین کی جانب سے بھی بتائی گئی ہے کہ آئندہ ہفتے کے وسط میں بارش کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات سے مغربی اور جنوبی علاقوں میں گھنے بادلوں کی آمد متوقع ہے۔‘
’مکہ مکرمہ ریجن کے ساحلی علاقوں سے لے کر تہامہ کے پہاڑوں تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔‘
ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ ’کل جمعے کو جازان، عسیر اور باحہ تک بادل چھائے رہیں گے جبکہ دوپہر کے بعد مذکورہ علاقوں میں گرج چمک شروع ہو گی اور بارش کا بھی امکان ہے۔‘

شیئر: