Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپوحج: سفری دستاویزات کی تصدیق کے لیے جدید ٹیکنالوجی

مشین میں مختلف ممالک کے  250 سے زیادہ پاسپورٹس کا ڈیٹا فیڈ کیا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
محکمہ پاسپورٹ مکہ مکرمہ ریجن کے ترجمان میجر حامد الحارثی نے کہا ہے کہ حجاج کی امیگریشن کارروائی میں محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے بہترین ومعیاری خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ سفری دستاویزات میں جعل سازی کی نشاندہی کےلیے چارنوعیت کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ 
اخبار 24 کے مطابق میجر الحارثی جمعرات کوجدہ سپرڈوم میں جاری ’ایکسپو حج‘ میں محکمہ پاسپورٹ کی نمائندگی کررہے تھے انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’محکمہ پاسپورٹ کے اہلکارجعلی دستاویزات کا پتہ لگانے کے لیے ایک خصوصی مشین استعمال کریں گے‘۔ 
الحارثی نے توجہ دلائی کہ مبینہ مشین کے ذریعے اس بات کا سراغ لگالیا جاتا ہے کہ آیا سفری دستاویز اصلی ہے یا اس میں کسی قسم کی  کوئی جعلسازی کی گئی ہے۔ 
مذکورہ مشین میں مختلف ممالک کے  250 سے زیادہ پاسپورٹس کا ڈیٹا فیڈ کیا گیا ہے۔ 
الحارثی نے کہاکہ محکمہ پاسپورٹ کے اہلکار’موبائل بیگ سروس‘ بھی پیش کریں گے۔ یہ ایک طرح سے محکمہ پاسپورٹ کا  متحرک و مکمل پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے فوری نوعیت کے ہنگامی کیسز کو نمٹایا جائے گا۔
 اس کے ذریعے مملکت آمد پرمسافروں کی امیگریشن اوران کے فنگر پرنٹس کی کارروائی انجام دی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں دستاویزات، آئی اسکینگ اور فنگرپرنٹس کے ذریعے مسافروں کی شناخت کی جاتی ہے۔ 

شیئر: