Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا ویکسین لازمی

وزارت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کا کورس مکمل نہ کرنے والوں کو حج کی جازت نہیں ہوگی (فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا ویکسین کا کورس مکمل کرنا شرط ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین کا کورس مکمل نہ کرنے والوں کو حج کی جازت نہیں ہوگی۔‘
وزارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’حج کے خواہشمند عازمین کو چاہیے کہ وہ انفلونزا کی ویکیسن بھی لگوائیں۔‘
واضح رہے کہ اب تک 70 ہزار سے زیادہ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی اس سال حج کے لیے اندراج کرا چکے ہیں۔ 
رواں برس داخلی حج عازمین کو تین قسطوں میں حج پیکیج کی سہولت حاصل ہے۔ حج سے پانچ ماہ قبل مکمل رقم ادا کرنے کے بجائے تین قسطوں میں پیکیج کی رقم ادا  کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔
 

شیئر: