Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سرمایہ کاری کرینگے ،عمانی وزیر خارجہ

اسلام آباد... عمان نے پاکستان میں تیل و گیس کے شعبوں اور سی پیک کے اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان باہمی تعاون کے ذریعے گوادر پورٹ کے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ عمانی وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ پیر کو مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ مستقبل میں انہیں مزید ہموار کیا جائے گا۔ سی پیک پاکستان کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ عمان اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔سی پیک منصوبوں، گوادر اور کراچی پورٹس کے ذریعے پاکستان کا چین، وسطی ایشیائی ممالک عمان اور دیگر ممالک کے منسلک ہو جائے گا۔ عمانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عمان اور پاکستان کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان جو بھی مسائل ہیں ا نہیں بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ ایک اور سوال پر عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ عمان پاکستان میں تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ہے۔ پاکستان کے پاس بہت سارے قدرتی وسائل جنہیں تلاش کرکے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ عمانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میںثقافت، تجارت، سرمایہ کاری، دونوں ممالک کے لوگوں اور خطے میں رابطہ سازی کے حوالے بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے ذریعے خطے کے درمیان روابطہ کو مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک ہے جسے مزید بڑھایا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیاں فیری سروس شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمان میں25لاکھ کے قریب پاکستانی عمان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ 
 

 

شیئر: