Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر شہری گرفتار

 دراندازوں کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے باحہ ریجن میں قلوۃ کمشنری کی  پولیس نے7 دراندازوں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مقامی شہری پانچ ایتھوپین اور دو یمنی دراندازوں کو اپنی گاڑی سے سفر کی سہولت فراہم کررہا تھا۔
قلوۃ پولیس نے مقامی شہری سمیت دراندازوں کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کیا ہے۔
باحہ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ’ جو شخص بھی سرحدی دراندازی میں آسانی فراہم کرے گا، دراندازوں کو سفر کی سہولت،رہائش کا بندوبست یا روزگار سمیت کسی بھی قسم کا کوئی تعاون دے گا اسے پندرہ برس قید اور دس لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی‘۔
’ٹرانسپورٹ اور رہائش میں استعمال ہونے والا مکان اور گاڑی ضبط کرلی جائے گی اور تشہیر بھی ہوگی۔‘

شیئر: