باحہ ریجن میں شدا پہاڑی راستے پر چٹان گرنے سے شاہراہ بند
باحہ ریجن میں شدا پہاڑی راستے پر چٹان گرنے سے شاہراہ بند
ہفتہ 14 جنوری 2023 19:37
شہری دفاع کی ٹیموں نے ٹریفک متبادل روٹ کی طرف موڑ دیا، فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے الباحہ ریجن کی المخواہ کمشنری میں شدا پہاڑی راستے پر چٹان گرنے سے شاہراہ پر ٹریفک معطل گیا۔ متعلقہ ادارے راستہ کھولنے کےلیے کوشش کررہے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق الباحہ کمشنری میں شدا پہاڑ سے چٹان کا بڑا ٹکڑا گرنے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔
الباحہ ریجن میں ان دنوں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے ( فوٹو اخبار24)
شاہراہ کو ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کرکے ٹریفک کومتبادل روٹ پرموڑدیا گیا۔
واضح رہے علاقے میں ان دنوں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری دفاع اورروٹ سیفٹی ادارے کی ٹیمیں ہمہ وقت پہاڑی شاہراہوں کی نگرانی کرتی رہتی ہیں۔