Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا نے ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا

فیفا نے ارجنٹائن کے خلاف تادیبی کیس کے لیے کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دیا (فوٹو اے ایف پی)
فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن کے خلاف مبینہ طور پر جارحانہ کھلاڑی کی بدتمیزی اور ورلڈ کپ فائنل میں فیئر پلے کی خلاف ورزیوں پر تادیبی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق فیفا نے کیس چلانے کے لیے اپنے میڈیا اور مارکیٹنگ کے ضوابط کا حوالہ دیا جس کا تعلق 18 دسمبر کو کھیل کے بعد انٹرویو زون سے گزرنے والے کھلاڑیوں کی طرف سے ایک جشن سے ہے۔
واضح رہے کہ قطر کے لوسیل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے عالمی کپ کے فائنل میں ارجنٹائن نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دی تھی۔
فائنل میچ کے تقریباً تین گھنٹے بعد ارجنٹائن کے کپتان لیونل کی قیادت میں کھلاڑی دوڑتے ہوئے آفیشل انٹرویو ایریا میں گاتے رہے اور بین الاقوامی نشریاتی اور پرنٹ میڈیا سے بات کیے بغیر پارٹیشن والز کو نقصان پہنچایا۔
تادیبی الزامات جس میں ’جارحانہ رویہ اور فیئر پلے کے اصولوں کی خلاف ورزیاں‘ شامل ہیں۔ ایمیلیانو مارٹینز جنہوں نے ورلڈ کپ میں بہترین گول کیپر کے طور پر حاصل کی گئی ٹرافی کو جس برے انداز سے لہرایا کی وضاحت نہیں کی گئی۔
فیفا نے ارجنٹائن کے خلاف تادیبی کیس کے لیے کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دیا۔
فیفا نے دیگر معاملات میں سربیا، میکسیکو اور ایکواڈور کی فیڈریشن پر ورلڈ کپ میں شائقین کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے پر جرمانے عائد کیے ہیں۔

فیفا نے سربیا، میکسیکو اور ایکواڈور کی فیڈریشن پر بھی جرمانے عائد کیے ہیں (فوٹو اے ایف پی)

سربیا کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف 3-2 سے شکست کے دوران شائقین کے جارحانہ نعروں پر 50 ہزار سوئس فرانک، (54 ہزار ڈالر) جرمانہ عائد کیا گیا جس میں کچھ کھلاڑی کوسوو کے ساتھ نسلی البانوی تعلقات تھے اور سات کھلاڑیوں کو یلو کارڈ دکھائے جانے پر ٹیم کی بدتمیزی تھی۔
فیفا نے دو گیمز میں شائقین کی طرف سے ہم جنس پرستوں کے خلاف نعرے لگانے پر میکسیکو کو ایک لاکھ سوئس فرانک اور ایکواڈور کو قطر کے خلاف افتتاحی کھیل میں چیلی کی ہدایت کے مطابق 20 ہزار سوئس فرانک جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

شیئر: