آسٹریلوی ٹی20 بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں رواں سیزن کئی دلچسپ واقعات دیکھنے میں آ ئے ہیں۔ سنیچر کو بھی اس وقت ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب گیند نے چھت کو جا چھوا۔
میلبرن کے ڈوک لینڈز سٹیڈیم میں میلبرن رینیگیڈز اور میلبرن سٹارز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سٹارز کی بیٹنگ کے دوران اوپنر بیٹر جو کلارک نے شاٹ کھیلی جس کے بعد گیند سٹیڈیم کے چھت پر جا لگی اور بیٹر کو چھکا دے دیا گیا۔
Not a bad way to bring up a six
Joe Clarke just hit the roof at Marvel Stadium!#BBL12 pic.twitter.com/TeDDzSkeiH
— Melbourne Stars (@StarsBBL) January 14, 2023
ڈوک لینڈز سٹیڈیم میں ضرورت پڑنے پر چھت کو جوڑ دیا جاتا ہے جس کے بعد میچ کھلے آسمان کے بجائے چھت کے نیچے کھیلا جاتا ہے۔
اس چھکے کے 12 اوور بعد میلبرن سٹارز کے بیئو ویبسٹر نے شاٹ کھیلی جس کے بعد گیند ایک مرتبہ پھر سے چھت سے ٹکرا گئی اور بیٹر کو چھکا دے دیا گیا۔
Beau Webster sends ANOTHER one into the Marvel Stadium roof - and that'll be another SIX runs!! #BBL12 pic.twitter.com/3YdMNv0cLv
— KFC Big Bash League (@BBL) January 14, 2023