Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوشاب کے علاقے میں آپریشن، چار شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد فورسز اور عام لوگوں پر حملوں میں ملوث تھے (فوٹو: آئی ایس پی آر)
بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں دیسی ساختہ بم، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
بدھ کی صبح پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشان دہی ہوئی تھی۔ جس پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکیورٹی اہلکاروں کو علاقے میں پہنچایا گیا اور ناکہ بندی کر دی گئی۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کر دی۔
’فائرنگ کے شدید تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق ’ہلاک ہونے والے دہشت گرد فورسز اور شہریوں پر حملوں کے علاوہ بم نصب کرنے کے واقعات میں ملوث تھے۔‘

شیئر: