Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ’سکیورٹی فورسز نے ہوشاب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں ان کا کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش بھی مارا گیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوشاب میں دہشت گردوں کے کیمپ اور ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پرسکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔
بیان کے مطابق فوج کی جانب سے علاقے کا گھیراؤ کرنے پر دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانوں سے بھاگنے کی کوشش کی اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔
’سکیورٹی فورسز کلے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گردوں ہلاک ہوگئے جن میں ان کا ایک کمانڈر بھی مارا گیا۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد تربت اور پسنی میں سکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جو سکیورتی فورسز کے خلاف استعمال ہونا تھا۔

شیئر: