Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، چھ دہشت گرد ہلاک

بیان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا (فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستان کی فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایرانی سرحد کے قریب زمران کے پہاڑی سلسلے میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے جن کا تعلق بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) سے ہے۔
اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 19 جون کو بلوچستان میں زمران کے پہاڑی سلسلے میں پروم کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر آپریشن کیا گیا۔
بیان کے مطابق جب علاقے میں سکیورٹی کلیئرنس آپریشن کیا گیا تو دہشت گردوں نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی اور سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔
’پی ایل ایف کے دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے۔ یہ چھ دہشت گرد پروم اور پنجگور کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حالیہ حملوں کے علاوہ سکیورٹی فورسز کی پوسٹس پر آئی ای ڈی حملوں میں بھی ملوث تھے۔‘
بیان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ علاقے کے امن کو تباہ کرنا چاہتے تھے۔
 

شیئر: