Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: گودام میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا

ریاض .... یہاں خشم العان سینٹر میں نیشنل گارڈز کے اہلکاروں نے ایک بند گودام میں لگنے والی زبردست آگ انتہائی ہنر مندی سے بجھانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ نیشنل گارڈز کے اہلکاروں نے گودام میں موجود خطرناک مواد تک آگ کی لپٹیں پہنچنے سے روکنے کیلئے ایک طرف تو کاربن دھویں کو جذب کرنے والے بھاری پنکھے اور دوسری جانب آکسیجن کو روکنے والا فوم استعمال کیا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ موقع پر موجود ہر شخص خوش تھا کہ نیشنل گارڈ کے اہلکار انتہائی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے آگ کو کنٹرول کررہے ہیں۔

شیئر: