Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانکارڈ طیارے جیسا بادل

  مقامی لوگوں کو اس وقت ایک حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملا جب انہوں نے آسمان پر ایک ایسے بادل کو دیکھا جسکی شکل کانکارڈ طیارے جیسی تھی۔ ماہرین موسمیات کا کہناہے کہ انکی معلومات اور علم کے مطابق یہ اپنی طرز کا انوکھا بادل ہے اور موسمیات کی دنیا کے بارے میں شائع ہونے والی کتابوں اور کیٹلاگ وغیرہ میں ایسے کسی بادل کاذکر نہیں ملتا۔ اسلئے اسے بادلوں کی فہرست کا نیا اضافہ کہا جاسکتا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہناہے کہ اس علاقے میں کئی دنوں سے تیزہوائیں چل رہی تھیں اور انکا رخ کبھی شمال، کبھی مغرب ، کبھی جنوب اور کبھی مشرق کی جانب تھا ہوسکتا ہے کہ لمحہ بہ لمحہ بدلتے رخ کی وجہ سے بادلوں میں یہ تبدیلی آئی ہو ۔اس علاقے کا موسم بالعموم شدید رہتا ہے یعنی گرمی بھی سخت ہوتی ہے اور سردی بھی۔ نظر آنے والا بادل بھی علاقے کی سب سے بلند پہاڑی کراسویل کے اوپر نظر آیا۔

شیئر: