Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈر 19 ویمن ورلڈ کپ: پاکستان سُپر 6 مرحلے میں پہنچ گیا

پاکستانی بولرز نے زمبابوے کو 97 رنز تک محدود رکھا (فوٹو: آئی سی سی، ٹوئٹر)
انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف میچ میں دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔
اس کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں زمبابوے ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی تو پاکستانی بولرز نے اپنی نپی تلی بولنگ کے ذریعے مخالف سائیڈ کو مقررہ 20 اوورز میں 97 رنز تک محدود رکھا۔
جواب میں پاکستانی اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے گیارہویں اوورز کی پانچویں گیند پر ہدف حاصل کر لیا۔
ایمان فاطمہ نے 35 گیندوں پر دو چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے جب کہ شوال ذوالفقار 30 گیندوں پر 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔ ان کی اننگز میں چھ چوکے شامل تھے۔
انوشہ ناصر نے دو، اریشہ نور بھٹی اور لائبہ ناصر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
گروپ پی میں شامل پاکستانی ٹیم نے اب تک تین میچ کھیل کر دو میں کامیابی حاصل کی جب کہ ایک میں اسے شکست ہوئی ہے۔
انڈر 19 ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل 29 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: