Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے وسطی علاقے کا صحرا دریاؤں میں تبدیل

آخری بار موسلا دھار بارش 4 سال قبل ہوئی تھی(فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کے وسطی علاقے ’سبخہ ملیح‘ کا صحرا دریاؤں میں تبدیل ہو گیا۔ یہ قصیم ریجن کے مغرب میں واقع ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق حالیہ ایام کے دوران پے درپے بارش کے بعد مغربی قصیم کے ریت کے تودوں کے درمیان پانی جمع ہو گیا اور بے آب و گیاہ صحرا پرکشش جھیلوں اور دلکش قدرتی تفریح گاہ میں تبدیل ہو گیا۔ 
فوٹو گرافر سلیمان القبلان نے پرکشش دریاؤں میں تبدیل ہونے والے صحرا کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دیں جو بڑے پیمانے پر پسند کی جا رہی ہیں۔ 

بارش کے بعد مغربی قصیم کے ریت کے تودوں کے درمیان پانی جمع ہوگیا(فوٹو، العربیہ)

القبلان کا کہنا ہے کہ  وہ چار برس سے اس لمحے کا منتظر تھا۔ اس نے چار سال قبل سبخہ ملیح کے سحر آفریں مناظر دیکھے تھے۔ اس وقت قصیم ریجن میں ہونے والی بارش کے بعد یہاں کا صحرا سحر آفریں جھیلوں میں تبدیل ہو گیا تھا اور پھر پےدرپے خشک سالی نے اسے سبزہ زاروں سے محروم کر دیا تھا۔ 
القبلان نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے تصاویر خاص زاویے سے لی ہیں۔ میں سبخہ ملیح کے علاقے سے بہت اچھی  طرح سے واقف ہوں۔  
القبلان نے بتایا کہ یہاں آخری بار موسلا دھار بارش 4 سال قبل ہوئی تھی۔ میں نے اس کی منظر کشی تخلیقی شکل میں کی ہے۔

شیئر: