جدہ: مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی
دیوار کے نیچے کھڑی تباہ ہوگئی(فوٹو، عاجل نیوز)
جدہ شہر کے ایک علاقے میں گھرکی بیرونی دیوار گرنے سے گاڑی میں بیٹھا شخص شدید زخمی ہوگیا۔
عاجل نیوز نے شہری دفاع کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مکان کے بیرونی دیوارکے ساتھ گھڑی گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی شہری دفاع کے یونٹ فوری طورپرجائے حادثہ پرپہنچ گئے جنہوں نے دیوار کا ملبہ ہٹا کرگاڑی میں موجود شخص کوباہرنکالااوراسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔
دیوارگرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم شہری دفاع کے ادارہ کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔