گیزر کے استعمال میں احتیاط برتیں: شہری دفاع
گیزرکے تھرمواسٹیٹ کو 70 ڈگری سے زیادہ پرسیٹ نہ کریں(فوٹو، ٹوئٹر)
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں بجلی کا گیزراستعمال کرنے سے قبل احتیاطی تدابیرپرسختی سےعمل کیاجائے۔ گیزرکے تھرمواسٹیٹ کو70 ڈگری سے زیادہ پرسیٹ نہ کریں۔
اخبار24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع کی جانب سے موسم سرما میں پانی گرم کرنےوالے بجلی کا گیزر استعمال کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ گیزر کے سیفٹی وال کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کی جائے۔ سیفٹی وال خراب ہونے کی صورت میں اسے تبدیل کرنا ضروری ہے۔
شہری دفاع کا مزید کہنا تھا کہ موسم سرما میں عام طورپرہرگھرمیں پانی گرم کرنے کے لیے گیزرکا استعمال لازمی کیاجاتا ہے تاہم احتیاط کا تقاضہ ہے کہ مقررہ ہدایات پرعمل کریں تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جاسکے۔
جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرگیزرمیں پانی کی سپلائی رکی ہوئی ہوتو اس صورت میں اس کا الیکٹریک کنکشن بند کرنا ضروری ہے۔ خالی گیزرکو نہ چلایا جائے ۔
گیزرکے پائپ کی جانچ کسی ماہرسے کرائی جائے ۔ اگرگیزر سے نکلنے والا پانی زنگ آلود ہوتو بہتر ہے کہ جب تک پانی صاف نہ ہوجائے گیزر استعمال نہ کیاجائے اگرگیزر میں زنگ زیادہ لگ چکا ہے یا اس میں سے پانی لیک ہورہا ہوتو اسے درست کرایا جائے۔ درست کرانے کا قابل نہ ہونے کی صورت میں لیک ہونے والا گیزراستعمال نہ کیاجائے۔