Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے: شہری دفاع

امدادی یونٹس کو مختلف مقامات پرمتعین کیا گیاہے(فوٹو، ٹوئٹر)
شہری دفاع کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں تبدیل ہونے والے موسمی حالات کے پیش نظرشہریوں اور غیرملکیوں کواحتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ادارے کے امدادی یونٹس مختلف شہروں میں ہنگامی بنیادوں پرکام کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طورپرامدادی کارروائی کے لیے موقع پر پہنچا جا سکے۔
شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد الحمادی کا کہنا ہے کہ موسمی حالات کے پیش نظر زمینی امدادی یونٹس کی ڈیوٹیاں مختلف مقامات پرلگائی ہیں، جن کا مسلسلہ رابطہ ادارے کے مرکزی کنٹرول روم سے رہتا ہے۔

شہری دفاع کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران نشیبی علاقوں میں قیام نہ کریں (فوٹو: ٹوئٹر)

کسی بھی ہنگامی حالت میں کنٹرول روم سے متعلقہ امدادی یونٹ کو اطلا ع فراہم کردی جاتی ہے جو فوری طورپر متاثرہ مقام پرپہنچ جاتے ہیں۔
کرنل محمد الحمادی نے تبدیل ہونے والے موسمی حالات کے حوالے سے شہریوں اور مملکت میں رہنے والے غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ ان دنوں جبکہ مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہیں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ترجمان شہری دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ان دنوں شاہراہوں پرسفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ایسے نشیبی علاقوں میں قیام نہ کریں جہاں برساتی پانی جمع ہوتا ہے، علاوہ ازیں برساتی پانی کی گزرگاہوں میں قیام نہ کریں علاوہ ازیں بارش اور تیز ہوا کے دوران درختوں یا سائن بورڈز کے نیچے بھی کھڑے نہ ہوں۔  

شیئر: