Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کھجور مصنوعات کی مارکیٹنگ، الاحسا میں فیسٹول کا آغاز

فیسٹیول میں 40 سے زائد مقامی دستکاری سٹورز بھی شامل ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پروسیسڈ ڈیٹس مارکیٹنگ فیسٹیول کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز الاحسا میں ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الاحسا ہیریٹیج کیسل میں الاحسا کے گورنر شہزادہ سعود بن طلال بن بدر کی موجودگی میں تقریب منعقد ہوئی۔
اس فیسٹیول کا اہتمام الاحسا میونسپلٹی نے مشرقی صوبے کی ترقیاتی اتھارٹی اور الاحسا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے کیا تھا۔
مشرقی صوبے کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف نے فیسٹیول کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پھلوں کو مقبول زرعی شے سے ایک اقتصادی اور سرمایہ کاری کی مصنوعات میں تبدیل کرنا الاحسا اور مملکت کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الاحسا پروسیسڈ ڈیٹس مارکیٹنگ فیسٹیول الاحسا کے سیاحتی شعبے کو ترقی دینے میں بھی مدد دے گا۔
الاحسا کے میئر عصام الملا نے مشرقی صوبے اور الاحسا کے گورنرز کی جانب سے فراہم کردہ ’فراخدلی کی حمایت‘ کی تعریف کی جن کی کفالت نے کھجور کی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور مسابقتی معیار کو بڑھا کر فیسٹیول کے مقاصد کو حاصل کیا۔
انہوں نے کہا کہ میونسپلٹی کھجور کے درختوں اور کھجوروں پر توجہ دینے والے معلوماتی پروگراموں کی بھی میزبانی کر رہی ہے۔
فیسٹیول میں فوڈ ٹرک کے علاوہ 40 سے زائد مقامی دستکاری سٹورز بھی شامل ہوں گے۔

شیئر: