Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون انڈر سیکریٹری فار پبلک ڈپلومیسی افیئرز مقرر 

امریکی یونیورسٹی سے ہیلتھ سسٹم مینجمنٹ میں گریجویشن کیے ہوئے ہیں( فائل فوٹو اخبار 24)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سارہ بنت عبدالرحمن السید کو انڈر سیکریٹری فار پبلک ڈپلومیسی افیئرز مقررکیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سارہ السید 2007 میں امریکہ کی جارج میسن یونیورسٹی سے ہیلتھ سسٹم مینجمنٹ میں گریجویشن کیے ہوئے ہیں۔ 
 قائم مقام معاون سیکریٹری برائے وزارت صحت کے منصب پر فائز رہ چکی ہیں۔ 2017 سے  2019 کے درمیان وزارت صحت میں عالمی تعاون کے  ادارے کی ڈائریکٹر جنرل تھیں۔ 
 2016 سے 2017 کے درمیان مملکت میں امریکی ہیوسٹن میتھوڈیسٹ ہسپتال کی ریجنل ڈائریکٹر رہی ہیں جبکہ  2015 میں کنگ خالد فاؤنڈیشن میں نوجوانوں کے مرکز کی ڈائریکٹر رہ چکی ہیں۔
سارہ السید 20 برس سے زیادہ بین الاقوامی عہدوں پر کام کا تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ امریکہ میں کئی عہدوں پر کام کرچکی ہیں۔
2012 سے 2015 کے دوران ملٹری اتاشی کے تحت ملازمتوں کے معاہدوں کی افسر رہ چکی ہیں۔
2004 سے 2012 کے دوران ایم اینڈ ٹی بینک کی برانچ مینجر تعینات رہیں۔
علاوہ ازیں 2003 سے  2004کے دوران پروویڈنٹ بینک میں چیف کیشیئر کے عہدے پر بھی کام کرچکی ہیں۔

شیئر: