Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون اہلکار کا ماں کو سیلوٹ اور آنکھوں میں خوشی کے آنسو

سعودی محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر نے اسناد تقریب میں شرکت کی۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر سعودی خاتون اہکار کی طرف سے اپنی والدہ کو سیلوٹ کرنے کی وڈیو وائرل ہے۔
صارفین نے بیٹی کی جانب سے ماں کی عزت افزائی پر پسندیدگی پر کا اظہار کیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب اسناد میں شریک والدہ کو دور سے دیکھ کر بیٹی جذباتی انداز میں دوڑتی آ رہی ہے۔ اس نے سیلوٹ کیا اور گلے لگ کر ماتھا اور ہاتھ چوما۔ 

سوشل میڈیا پر صارفین خوبصورت جملے تحریر کررہے ہیں (فوٹو: العربیہ نیٹ)

اس موقع پر ماں اور بیٹی کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو بہتے دیکھ کر صارفین نے خوبصورت کیپشن تحریر کر کے اس جذبے کو سراہا۔
یاد رہے کہ سعودی محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر میجر جنرل ماجد الدویش تقریب تقسیم اسناد211 میں شریک تھے۔ سرکاری اداروں کے نمائندے اور خواتین کے رشتہ دار بھی شرکت کے لیے پہنچے ہوئے تھے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: