Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم کے پہاڑ کوہ پیماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے

’نیوم میں علقان پہاڑ، الظہر، اللوز اور الزیتہ کوہ پیما کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
نیوم جہاں قدرتی حسن کے متلاشی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتا جارہا ہے وہاں اس کے سنگلاخ اور خوبصورت پہاڑ کوہ پیمائی کا شوق رکھنے والوں کا مرکز بن رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیوم میں شوقین اور سکہ بند کوہ پیمانیوم کا رخ کر چکے ہیں جہاں پہاڑوں پر چڑھنے کا لطف قدرتی ماحول کے باعث دوبالا ہوجاتا ہے۔
نیوم میں علقان پہاڑ، الظہر، اللوز اور الزیتہ سمیت ساحلی علاقے کے پاڑوں سمیت حسمی، شار اور الدیسہ پہاڑ کوہ پیما کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں۔
یہاں غیر ملکی سیاح نہ صرف کوہ پیمائی کا شوق پورا کر رہے ہیں بلکہ کیمپنگ کرکے موسم سرما کا بھی لطف اٹھا رہے ہیں۔
 

شیئر: