Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 383 موٹر سائیکلیں ضبط

’مذکورہ کارروائیاں ملک کے مختلف شہروں میں کی گئیں ہیں‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے قوانین کی پابندی نہ کرنے پر 383 موٹر سائیکلیں ضبط کرلی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’مذکورہ کارروائیاں ملک کے مختلف شہروں میں کی گئیں ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’موٹر سائیکل چلانے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنا سنگین ٹریفک جرم ہے‘۔
’موٹر سائیکل کے کاغذات نہ رکھنا، لائسنس اور ضوابط کی پابندی کرنا موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے ضروری ہیں‘۔
’جس طرح ٹریفک قوانین گاڑیوں پر لاگو ہوتے ہیں اسی طرح موٹر سائیکلوں پر بھی لاگو ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے موٹر سائیکل چلانے کے خواہشمندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں بصورت دیگر موٹر سائیکل ضبط کی جائے گی‘۔

شیئر: