Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں سیلاب متاثرین کو کنگ سلمان سنٹر کا ہاؤسنگ یونٹ کا تحفہ

شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں میں موسم سرما کے کپڑوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو واس
سعودی عرب کے کنگ سلمان امدادی مرکز (KSRelief) نے یمن کے المھرہ گورنریٹ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو 50 مکانات کا تحفہ دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ اقدام یمن کے مختلف گورنریٹ میں بے گھر اور متاثرہ خاندانوں کے مسائل اور تکالیف کو کم کرنے کے لیے مملکت کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی جانے والے امدادی منصوبوں کا حصہ ہے۔
کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے گزشتہ روز اتوار کو یمن کے ماریب صوبے میں کھانے پینے کی اشیاء کی صورت میں 28 ٹن فوڈ پیکیج بھی تقسیم کیا ہے جس سے 616 افراد مستفید ہوں گے۔
کنگ سلمان امدادی مرکز کے 2022 کے منصوبے کے تحت دی جانے والی 20 ہزار ٹن غذائی اشیاء یمن کے 15 صوبوں میں ضرورت مند افراد کو مہیا کی جا رہی ہیں، یہ امداد 192000فوڈ پیکیج پر مشتمل ہے۔
علاوہ ازیں KSRelief نے اتوار کو ہی افغانستان کے شہر کابل کے قریب اشیائے خوردنوش کے 390 پارسل تقسیم کیے ہیں جس سے2340 افراد مستفید ہوئے۔
یہ امداد او آئی سی کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ افراد اور افغانستان میں ضرورت مند خاندانوں میں ہنگامی خوراک کی تقسیم کے منصوبے کا حصہ ہے۔
دوسری جانب لبنان میں کنگ سلمان مرکز کی جانب سے خصوصی  منصوبے کے تحت شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں میں موسم سرما کے کپڑے تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یمن کے المھرہ گورنریٹ میں سیلاب  متاثرہ خاندانوں کو 50 مکانات کا تحفہ ملا ہے۔ فوٹو واس

قبل ازیں کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے شامی اور فلسطینی مہاجرین میں 1932 ایسے واؤچر تقسیم کئے گئے جس سے مستفید ہونے والے افراد منظورشدہ سٹورز سے اشیائے ضروریہ اور موسم سرما کے لیے کپڑے خدید سکیں گے۔
علاوہ ازیں سوڈان میں کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سےفوڈ  باسکٹ تقسیم کی گئیں جن کا وزن گیارہ ٹن 250 کلو گرام تھا اور اس امداد سے 1570 افراد مستفید ہوں گے۔
 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: