Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان مرکز کا یمن اور نائیجریا میں تعلیم و صحت کا امدادی پروگرام

سعودی رضاکارانہ طبی ٹیم نے 729 مریضوں  کا معائنہ کیااور 40 آپریشن کئے۔ فوٹو واس
 کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (KS Relief) کی جانب سے یمن اور نائیجیریا میں ضرورت مندوں کے لیے  تعلیمی تربیت اور طبی دیکھ بھال پر توجہ کے ساتھ انسانی ہمدردی کے طور پر  امداد جاری ہے۔
عرب نیوز کےمطابق کنگ سلمان امدادی مرکز نے یمن میں محفوظ تعلیمی ماحول تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے سول سوسائٹی کے ایک ادارے کے ساتھ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس اقدام سے 16 ہزار  سے زائد طلباء اور تعلیمی نظام کے ساتھ منسلک افراد  کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

کنگ سلمان امدادی مرکز نے سول سوسائٹی کے ادارے سے معاہدہ کیا ہے۔ فوٹو واس

یہ پروگرام متعدد سکولوں کو نئے تعلیمی آلات اور دیگر سامان فراہم کرے گا اور 40 اسکولوں کے نگرانوں اور منتخب سکولوں میں سماجی کارکنوں کے لیے تربیتی کورسز پیش کرے گا۔
کنگ سلمان امدادی مرکز نے  یمن کے ساحلی علاقے المکلا میں اندھے پن اور اس کی وجوہات سے نمٹنے کے لیے صحت کے شعبے کے ساتھ مل کر 'سعودی نور رضاکارانہ پروگرام'  کا آغاز کیا ہے۔
کنگ سلمان مرکز کی جانب سے اس امدادی مہم میں رضاکارانہ طبی ٹیم نے 729 مریضوں  کا معائنہ کیااور40 آپریشن کئے اور92  افراد کو نظر کے چشمے تقسیم کیے۔

نائیجیریا میں بے گھر افراد کے لیے امدادی تقسیم کی گئی ہیں۔ فوٹو واس

سعودی عرب کی سرکاری نیوز  ایجنسی ایس پی اے نے رپورٹ کیا ہے کہ کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے جاری منصوبے کے تحت متعدد ممالک میں کم آمدنی والے خاندانوں میں آنکھوں کی بیماری میں مبتلا  افراد کا علاج کیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے نائیجیریا میں8 ہزار892 بے گھر افراد کے لیے 1482 فوڈ باسکٹ تقسیم کی گئی ہیں۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: